ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صحت مند جمہوریت کے لئے موروثی سیاست بہتر نہیں: وینکیا نائیڈو

صحت مند جمہوریت کے لئے موروثی سیاست بہتر نہیں: وینکیا نائیڈو

Thu, 28 Sep 2017 01:21:17    S.O. News Service

بنگلورو، 27ستمبر (یواین آئی ) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں موروثی سیاست پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں داخل ہونے والی شخصیتوں کا میرٹ دیکھا جانا چاہئے ۔ انہوں نے موروثی سیاست پر بنگالورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسس کے طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند جمہوریت کے لئے موروثی سیاست بہتر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا '' موروثیت قابل اعتراض ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ نائب صدرجمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاست سے بالاتر ہوگئے ہیں اور وہ غیرجانبدار رویہ اختیار کریں گے ۔ قبل ازیں انہو ں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسس کے دورہ کے بعد طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹرمیں عصری سہولتوں اور اعلی معیار کی تحقیق سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں۔انہو ں نے لائٹ کمباٹ ایرکرافٹ کے استعمال کے لئے ڈی آر ڈی او کے لئے عصری مائیکرو الکٹرو میکانیکل سسٹمس پریشر ٹرانس ڈیوسرس تیار کرنے پر آئی آئی ایس سی کی ستائش کی۔انہوں نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ وسیع سائنٹفک ثقافت سے جذبہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے کئی سائنٹفک اداروں ' یونیورسٹیوں اور سرکردہ کلیدی اداروں جیسے آئی آئی ایس سی نے ہندوستان کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ سبز انقلاب سے لے کر ہندوستان کو خلائی ٹکنالوجی میں سرکردہ طاقت بنانے میں ہندوستانی سائنس دانوں نے یہ بتادیا ہے کہ وہ نہ صرف بڑھتی آبادی کی غذا کی ضرورت پوری کرسکتے ہیں بلکہ زراعت سے لے کر شہری منصوبہ بندی تک سماجی ' اقتصادی ترقی کے لئے عصری ٹکنالوجی بھی تیار کرسکتے ہیں۔ 


Share: